اعصام الحق اور میٹکوسکی نے آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 22 جنوری 2018 18:30

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور مارسین میٹکوسکی نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لئے امریکا کے بریان برادرز سے مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میلبرون میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں اعصام الحق قریشی اور مارسین میٹکوسکی نے ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔پاک پولش جوڑی کو مالدووا کے راڈوا لبوٹ اور کورین ہیونگ چانگ کے خلاف واک اوور مل گیا جو انجری کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔سیمی فائنل میں رسائی کے لئے اعصام الحق اور میٹکوسکی کا مقابلہ امریکا کے بریان برادرز مائیک اور بوب سے ہوگا۔