خیبرپختونخواحکومت کانقیب اللہ محسودکے قتل کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ

پیر 22 جنوری 2018 20:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران قتل ہونیوالے نقیب اللہ محسودکے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جعلی پولیس مقابلوں کے ماہر رائوانوار سمیت پوری پولیس ٹیم کو گرفتارکرکے انہیں سخت سے سخت اورمثالی سزادی جائے اور اسے متعلق پولیس انکوائری کی بجائے جوڈیشل انکوائری کی جائے کیونکہ سندھ پولیس طویل عرصے سے آزادانہ طو رپر کام کرنے کے بجائے شخصیات اور سندھ حکومت کے ماتحت کام کررہی ہے۔

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سپیکراسدقیصر نے کہاکہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں رائوانوار نے بے گناہ نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں ماراہے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس متعلق اسمبلی قراردادبھی منظور کرچکی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نقیب اللہ محسود کے خاندان کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے نقیب اللہ محسودکے خاندان کو مالی معاونت کے علاوہ قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی اور بہت جلد صوبائی حکومت کا وفد اس متعلق کراچی کا دورہ کریگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہاکہ سندھ پولیس شخصیات اور وزراء کے ماتحت کام کرتی ہے وہ آزادانہ طو رپر فیصلے نہیں کرسکتی جعلی پولیس مقابلوں کے ماہررائوانوار کو ہمیشہ سیاسی شخصیات کی اشیربادحاصل رہی ہے اس لئے سندھ حکومت واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرے کیونکہ پولیس اپنے پیٹی بندبھائی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریگی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آ ف پاکستان نے نقیب اللہ کے قتل سے متعلق جو سوموٹولیاہے ہم اس کی تائیدکرتے ہیں خیبرپختونخواحکومت ہمیشہ مظلوم اور حق کے ساتھ کھڑی رہے گی، یہ بتایاجائے کہ سندھ پولیس نے اب تک رائوانوارکوگرفتارکیوں نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :