چین کا ہمارے دل میں اہم مقام ہی ، دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین بے مثال دوستی پائی جاتی ہے
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو
منگل 23 جنوری 2018 17:26
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مشترکہ جغرافیائی ،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹر ٹیجک مفادات پر مبنی ہیں اور دونوں دوست ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی سپیکرز کانفرنس کا ذکرکر تے ہوئے سر دار ایا زصادق نے کہا کہ ہمیں مسائل کو خطے کے اجتماعی دانش اور مشترکہ حکمت عملی سے حل کرنے چاہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم دہشت گردی کے ناسور پر مکمل طور پر قابو پالیں گے اور خطے کی تر قی اور خوشحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز میں رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس پورے خطے کے لیے سو د مند ثابت ہو گی۔ سپیکر کو اسلا م آباد میں پہلی سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اس کانفرنس کو پارلیمانی سفارتکاری کی خوبصورتی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا سہرا سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے قیام کے لیے یہ کانفرنس تمام اسٹیک ہولڈر ز کے مابین پارلیمانی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی۔ یاؤ جنگ نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی حقیقی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور دونوں ممالک کی قیادتیں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.