چیف جسٹس سے اپیل ہےکہ ملزم کوچوک میں پھانسی دینے کا حکم دیں،شہبازشریف
ڈی این اے ٹیسٹ 100فیصدمیچ کرگیا،قصورکی زینب کاقاتل گرفتارکرلیا،ملزم کانام عمران،عمر24سال ہے ،زینب کاقاتل سیریل کلرہے، مردان میں عاصمہ اورسندھ میں نقیب اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی حاضر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جنوری 2018 20:57
(جاری ہے)
پولی گرافک میں پانچ فیصد تک سچ جھوٹ کا چانس رہ جاتاہے۔
لیکن ڈی این اے میں کوئی ابہام نہیں رہتا۔پولی گرافک ٹیسٹ میں درندے نے سب جرام کااعتراف کیا۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی ٹیم ،اور ایم آئی ،آئی ایس آئی ،آئی بی ،سپیشل برانچ ،نادرا،فرانزک لیب،میڈیا سمیت سب نے بڑی جدوجہد کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بھیڑیانما درندہ گرفتارہوگیا،پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ اگرمیرابس چلے اور میرادل چاہتاہے کہ چوک میں لٹکا کرسرعام پھانسی دوں۔انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس کاروزانہ کی بنیادپرکیس چلنا چاہیے۔ اگرقانون اجازت دیتاہے توقوم اور زینب کے والد کے مطالبے کے مطابق اس درندے کوچوک چوراہے میں پھانسی دینے کاحکم دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح بھیڑیے کوسرعام پھانسی دینے کیلئے قانون میں بھی تبدیلی کرنی پڑے توکی جائے۔جس طرح اس درندے سے معصوم زینب کوکچلا قانون میں بے رحمی اور آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس کوکچل دے۔ شہبازشریف نے کہاکہ مال روڈ سمیت سیاسی تماشا جولگایا گیا میں ان سے کہناچاہتاہوں کہ لاشوں پرسیاست مت کریں ۔آؤمل بیٹھیں ،ایک لڑی کی طرح مل بیٹھیں ۔قوم کامل کردکھ بانٹیں۔انہوں نے کہاکہ مردان میں عاصمہ کے ساتھ جس طرح درندگی کانشانہ بنایاگیا۔میں خیبرپختونخواہ حکومت سے بھی درخواست کرتاہوں کہ ہماری پنجاب کی فرانزک لیب میں آپ کی مددکریں گے۔اسی طرح سندھ حکومت نقیب اللہ کیلئے جوبھی مددہے ہم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.