پنجاب میں شدید دھند کا راج لاہور قصور روڈ پر10گاڑیں آپس میں ٹکرا گئیں‘موٹروے کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 جنوری 2018 10:50

پنجاب میں شدید دھند کا راج لاہور قصور روڈ پر10گاڑیں آپس میں ٹکرا گئیں‘موٹروے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری۔2018ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، گوجرہ سے خانیوال، ملتان اور برہان انٹرچینج نارتھ تک موٹر وے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور میں قصور روڈ پر 10گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملتان میں شدید دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ 5 سے 10 میٹر تک ہے جبکہ شہر سے باہر نکلتے ہی ہائی ویز اور موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق شہری غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی اور دھند کی یہ لہر مزید چند دن تک برقرار رہے گی۔دوسری جانب شیخوپورہ میں فیض پور انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث مسافر ویگن سڑک کنارے پڑے بجری کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :