رانا ثناء اللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی

حکومت کا دامن صاف ہے تو راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی جا رہی سنی اتحاد کونسل رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستانکا رد عمل

جمعرات 25 جنوری 2018 22:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی حکومت کا دامن صاف ہے تو راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی جا رہی سنی اتحاد کونسل رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہے حکمرانوں کو ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی اور شہدائے فیض آباد کا حساب اور جواب دینا پڑے گا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پیر سیال شریف نے وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد احتجاج منسوخ نہیں ملتوی کیا ہے تحریک ختم نبوت مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی سنی اتحاد کونسل علماء کی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا واضع موقف ہے کہ شریف برادران اسلام، پاکستان اور اہل سنت کے دشمن ہیں آئندہ الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس کو بڑی سیاسی قوت بنائیں گے سنی اتحاد کونسل نے پیر سیال شریف سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور اور مشاورت کے لئے کور کمیٹی کا اجلاس بدھ 7فروری کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :