نواز شریف کا وقت قریب، کرپشن کے داغ دھونے والی لانڈری ڈھونڈرہے ہیں ‘ ڈاکٹر طاہر القادری
ڈرون حملوں،غیر ملکی دھمکیوں پر خوش ہونیوالے نا اہل نواز شریف بتائیں غیر ملکی طاقتوں سے کیاسودے بازی ہوئی ‘عدل کی بحالی کی آڑ میں اپنی بحالی کیلئے اداروں کو بلیک میل کرنیوالے ’’کک آئوٹ‘‘ ہونگے‘پانامہ لیکس میں نا اہل ہونیوالے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں پھانسیاں چڑھیں گے‘ سربراہ عوامی تحریک کا سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 27 جنوری 2018 21:58
(جاری ہے)
سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے حصول انصاف،شہباز شریف اور حواریوں کے استعفوں سے متعلق منظور کی جانیوالی قرارداد کی توثیق کی اور سربراہ عوامی تحریک کی قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد اور یقین کا اظہار کیا۔
اجلاس میںچیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین ،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،رفیق نجم جملہ فورمز کے صدور و سیکرٹری جنرلز نے اجلاس میں شرکت کی،۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں اور غیر ملکی جارحیت کی دھمکیوں پر خوشی کا اظہار کرنیوالے نا اہل نواز شریف بتائیں غیر ملکی طاقتوں سے کیا سودے بازی ہوئی ہم توپہلے ہی کہتے ہیں کہ جب بھی نواز شریف گرفت میں آتے ہیں بارڈر کی صورتحال خراب ہو جاتی ہے پاکستان کے سرحدی علاقوںاور فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ شروع ہوجاتی ہے۔ جڑانوالا میں نواز شریف اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کر کے اسکی جڑوں میں بیٹھ گئے۔ وزیر اعظم اوروفاقی کابینہ میں ذرا برابر بھی شرم ہے تو اسکا جواب دیںکہ ڈرون حملے کیوں ہو رہے ہیں اور بیرونی ممالک دھمکیاں کیوںدے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے نامزد ملزمان کس عدل اور انصاف کی بات کر تے ہیں پانامہ کیس میں تو جھوٹ بولنے پر کک آئوٹ ہوئے ،ماڈل ٹائون کیس میں یہ پھانسیاں چڑھیں گے، اوراب انکا انجام بہت قریب ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمشن رپورٹ نے انکے قاتل ہونے پر مہر لگا دی۔انہوں نے کہا کہ شریف برادرن سانحہ ماڈل ٹائون کیس اور کرپشن ریفرنسز کی سزائوں سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج 28جنوری کوفیڈرل کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور دونوں اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں ہونیوالے فیصلوںا ور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.