لیلیٰ صرف اپنی ’’مارکیٹ ویلیو ‘‘بڑھانے کیلئے میرا نام استعمال کرتی ہے ‘ میرا

وہ ایک سازشی ذہن کی عورت ہے ،نشے کی لت نے اس کا دماغ خراب کرکے رکھ دیا ہے‘ خصوصی گفتگو

اتوار 28 جنوری 2018 11:41

لیلیٰ صرف اپنی ’’مارکیٹ ویلیو ‘‘بڑھانے کیلئے میرا نام استعمال کرتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) اداکارہ میرا نے کہاہے کہ لیلیٰ جیسی اداکارہ حقیقی زندگی میں بھی ڈرامہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے ،لیلیٰ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہر وہ حربہ استعمال کرسکتی ہے جس سے اس کو سستی شہرت مل سکے ، لیلیٰ کو سب سے بڑا صدمہ اس بات کا ہے کہ اس کا میری بھابی بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لیلیٰ ایک سازشی ذہن کی عورت ہے ،نشے کی لت نے اس کا دماغ خراب کرکے رکھ دیا ہے ، اب وہ میری بھابھی بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے کیونکہ اب میرے بھائی احسن کی شادی ہوچکی ہے اور اس کے دوبچے ہیں ۔

انہوںنے لیلیٰ کی خود کشی کی مبینہ کوشش بارے سوال کے جوا ب میں کہا کہ یہ بھی سستی شہرت حاصل کرنے کی ایک کوشش تھی لیکن اب عوام بیوقوف نہیںہیں۔ انہوںنے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ نہ تو میںنے لیلیٰ کی کوئی گاڑی واپس کرنی ہے اور نہ ہی کوئی پیسے ادھا ر لے رکھے ہیں،لیلیٰ صرف اپنی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کیلئے میرا نام استعمال کرتی ہے لیکن میں اس کے لئے دعا کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :