نقیب اللہ محسود کے قتل کے پیچھے وجہ معروف شخصیت کی بیٹی سے تعلقات
مقدس فاروق اعوان پیر 29 جنوری 2018 16:18
(جاری ہے)
لڑکے کا نام نقیب اللہ محسود تھا۔یہ وہی نقیب اللہ محسود تھا جو کچھ دنوں تک راؤ انوار کے جعلی پولیس مقابلے کی بھینٹ چڑھنے والا تھا۔
نقیب جس بے قراری میں سڑک پر چہل قدمی کر رہا تھا،اس ے لگ رہا تھا کہ اس کے ارادوں میں کچھ جھول ہے۔اچانک ٹیلیفون کی گھنٹی بجی۔اور دوسری طرف اس کے سپنوں کی رانی موجود تھی۔لڑکی نے کہا کہ میں تو نکا ح کے لئے تیار ہوں۔تم اپنا بتاؤ۔نقیب نے کہا میں بھی تیار ہوں لیکن تھوڑا ڈر لگ رہا ہے۔ایک ڈر اپنی اہلیہ اور بچوں کا ہے جب کہ دوسرا ڈر تمھارے گھر والوں کا ہے۔لڑکی نے کہا کچھ نہیں ہوتا میں تمھارے ساتھ ہوں۔نقیب نے کہا کہ ہم جنوری کے پہلے ہفتے کی بجائے معاملات کو دوسرے ہفتے تک مؤخر کر دیتے ہیں۔لڑکی پہلے تو نالاں دکھائی دی لیکن بعد میں مان گئی۔لڑکی کی ہر کال ٹریس ہو رہی تھی۔اور لڑکی کے مبینہ امیر باپ اور سندھ کی مبینہ معروف سیاسی جماعت کے سیاسی عہدے دار کے لئے بد نما داغ سے کم نہیں تھا۔جس سے بچنے کے لئے لڑکی کے والد نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا اور نقیب اللہ کی درگت بنانے کا کہا۔ایس ایچ او نے تمام مدعا راؤ انوار کے سامنے رکھا اور سائیں کے حکم سے آگاہ کیا۔دو جنوری کو نقیب کی اس لڑکی سے دوبارہ بات ہوئی اور یہ کال بھی ٹریس ہو رہی تھی۔اور پھر راؤ انوار اور ان کی ٹیم متحرک ہو گئی۔تین جنوری کو نقیب کو سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد نے ہوٹل کے باہر سے اٹھایا۔اور نا معلوم مقام پر لے گئے،معلومات لی گئیں اور حقائق اکھٹے کئے گے۔لڑکی کے والد نے نقیب اللہ کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیا۔تو جعلی مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ راؤ انوار نے قہقا لگایا اور ہنسے کہ سائیں کہیں تو اسے دہشت گرد بنا دیتے ہیں۔دوسری طرف بھی وہی ہوا اور کچھ دن بعد وہی ہوا۔جمیل فاروقی کا اپنے کالم میں مزید کہنا ہے کہ یہ کہانی کتنی درست ہے اس کا فیصلہ تو وقت اور تحقیقات کریں گی۔لیکن سچ ہی کہ نقیب کا قتل محض اتفاقیہ یا غلطی کا شاخسانہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.