اٹک،قرآن مجید اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے انسانوں کے دلوں کو مسخر کرنے کا بڑا کارگر ذریعہ ہے،میاں مقصود احمد

ایڈووکیٹ قرآن سے تعلق جوڑنا اپنے آپ کو ترقی کے بام عروج پر پہنچانا اور اس سے رو گردانی اور تعلق توڑ کر انسان ذلت کی پستیوں میں جاگر کرتا ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب

پیر 29 جنوری 2018 21:24

اٹک،قرآن مجید اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے انسانوں کے دلوں کو مسخر ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن مجید اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے انسانوں کے دلوں کو مسخر کرنے کا بڑا کارگر ذریعہ ہے قرآن سے تعلق جوڑنا اپنے آپ کو ترقی کے بام عروج پر پہنچانا اور اس سے رو گردانی اور تعلق توڑ کر انسان ذلت کی پستیوں میں جاگر کرتا ہے دین اسلام کی اقامت ہمارا نصب العین ہے جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان میں بالخصوص دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنے قیام کے اول روز سے کوشاں ہے ارکان و کارکنان کو چاہیے کہ وہ غلبہ دین کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کر دیں ان خیالات کا اظہار المر کز اسلامی دارالسلام الخدمت کمپلیکس کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ ضلعی اجتماع ارکنا ن و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت قائم مقائم امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کی امیر پنجاب میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوة رسول ؐہمارے لیے مشعل راہ ہے سید مودودی ؒنے جو تحریک 1941میں جماعت اسلامی کے نام سے اور75افراد کے تعاون سے شروع کی تھی آج وہ تناور درخت بن کر دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ہمارا نصب العین اعلائے کلمة اللہ ہے شر اور باطل کو مٹاکر خیر اور بھلائی کا نظام لانا چاہتے ہیں پاکستان کے لوگوں کو دین کی علامت سمجھا جاتا ہے یہ زمیں اللہ کی ہے اللہ ہی اس کا حقیقی وارث ہے قرآن سے تعلق جوڑ کر اللہ کی اس زمین پر اللہ کا قانون نافذ ہونا چاہیے قرآن سے تعلق جو ڑنے سے ہی دنیا کی سرداری ملتی ہے آپ ؐ کی سیرت ہی حقیقت میں قرآن کی تشریح ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ امہات المومنین کو اپنا آئیڈیل بنائیں نوجوان بچیوں کے لیے حضرت فاطمہ الزہرہ ؓکی سیرتیں ہماری خواتین کے لیے نمونہ ہیں ازواج مطہرات اور بنات رسول ؐ دنیا کی عظیم ترین خواتین ہیں ملک کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں باطل قوتیں گٹھ جوڑ کر رہی ہیں وہ خیر کو مٹا نا چاہتی ہیں ہمیں جاگنا ہوگا چوکنا رہنے کی ضرورت ہے حق و باطل کے نئے سرے سے کشمکش کا آغاز ہو چکا ہے آئندہ انتخابات کے موقع پر ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائیگا متحدہ مجلس عمل نیک نیتی کے ساتھ دوبارہ بحال کی ہے تاکہ نیکی کی قوتیں ایک پلیٹ فارم پربا ہم متحدہو کر انتخابات میں حصہ لیں تاکہ خیر کا پہلو برآمد ہو اور حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلامی بنایا جائے اور اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔

متعلقہ عنوان :