سکھر کی عدالت کی دوسال قبل بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

منگل 30 جنوری 2018 21:58

سکھر کی عدالت کی دوسال قبل بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) سکھر کی عدالت نے دوسال قبل بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق ملزمان پنھل اور ماجد میرانی نے دو سال قبل سکھر کے سی سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے وسپور محلہ سے ایک سات سالہ بچے زبیر احمد مہر کو اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اس کی لاش کوبھاری پتھر باندھ کردریائے سندھ میں پھینک دیا تھا ان کا مقدمہ سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت تھی اور آج عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :