Live Updates

عدلیہ مخالف تقاریر‘سیشن جج لاہور نے نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

نواز شریف اور مریم نواز نے کنونشن میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں‘ عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسا رہے ہیں‘ درخواست گزار

بدھ 31 جنوری 2018 13:29

عدلیہ مخالف تقاریر‘سیشن جج لاہور نے نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) سیشن جج لاہور کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست بدھ کو مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز نے ماڈل ٹاون کنونشن میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر سے ملک میں انتشار پھلنے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا دلائل اور پولیس رپوٹ کی روشنی میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات