ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے وزیر کے بھائی کے ہاں کم عمر ملازمہ کی پراسرار موت

چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخواہ کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

muhammad ali محمد علی بدھ 31 جنوری 2018 19:55

ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے وزیر کے بھائی کے ہاں کم عمر ملازمہ کی پراسرار ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جنوری2018ء) ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے وزیر کے بھائی کے ہاں کم عمر ملازمہ کی پراسرار موت کے واقعے پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے وزیر مشتاق غنی کے بھائی کے ہاں کم عمر ملازمہ کی پراسرار موت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے اب چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے بھی از خود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی خیبرپختوںخواہ کو خود عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔