توہین عدالت پرمعافی کا مانگنےکا فیصلہ اپنی غلطی دیکھ کر کروںگا،دانیال عزیز

اگرتوہین عدالت کا نوٹس ملا تووصول کروں گا،ہم عدالت کےمعاملات اورفیصلوں پربات کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 فروری 2018 20:49

توہین عدالت پرمعافی کا مانگنےکا فیصلہ اپنی غلطی دیکھ کر کروںگا،دانیال ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اگرتوہین عدالت کا نوٹس ملا تووصول کروں گا،نوٹس میں دیکھوں گا کہ میری غلطی کیا ہے؟ عدالت سے توہین عدالت پرمعافی کا مانگنے کافیصلہ غلطی دیکھ کر کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ہمیشہ ریسرچ کی بنیاد پربات کی ہے۔

(جاری ہے)

ہم عدالت کے معاملات اورفیصلوں پربات کرسکتے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہاکہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ قواعد وضوابط کی بنیاد پربات کروں۔ انہوں نے کہاکہ اگرتوہین عدالت کا نوٹس ملا تووصول کروں گا۔،نوٹس میں دیکھوں گا کہ میری غلطی کیا ہے؟ اگرتوہین عدالت کا نوٹس آیا تودیکھوں کہ مجھ سےغلطی کیا ہوئی ہے۔ عدالت سے توہین عدالت پرمعافی کا مانگنے کافیصلہ غلطی دیکھ کر کروں گا۔

متعلقہ عنوان :