میر ہزار خان بجارانی پیپلز پارٹی میں اعلی مقام کے رہنما تھے،وہ ایک اصول پسند، جرائتمند اور زیرک سیاستدان تھے، فریال تالپور

جمعہ فروری 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور نے میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی پیپلز پارٹی میں اعلی مقام کے رہنما تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اصول پسند، جرائتمند اور زیرک سیاستدان تھے۔ ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ میر ھزار خان بجارانی اور فریحہ رزاق کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے بارگاہِ الاہی میں مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے دعا کرتے ہوئے سوگواروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔