سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مستقبل کے لیے فیصلے کے بارے میں حکومت سندھ تمام فریقین کو اعتماد میں لے ، چیئرپرسن میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز

جمعہ 2 فروری 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی چیئرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ ،صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں واٹر کمیشن کے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف بورڈ کی نظر ثانی کی اپیل رد کرنے سے بورڈ کے مستقبل پرسوالیہ نشان اٹھ گیا ہے تحریری فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے ملازمین اور شہری غیر یقینی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے مستقبل کے بارے میں حکومت سندھ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو وعدے کے مطابق مارچ 2017ء تا جنوری 2018ء کے عرصے کا25فیصد اضافی الائونس ادا کرنے کی بجائے صرف جولائی2017کا اضافی الائونس جاری کردیا گیا ہے اسطرح مارچ2017تا جنوری 2018کی10ماہ کی25فیصد اضافی الائونس میں سے بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو تین ماہ کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ بلدیہ شرقی کے ملازمین کو صرف دو ماہ کے الائونس کی ادائیگی کی گئی ہے لٰہذا وعدے کے مطابق 10ماہ کی25فیصد اضافی الائونس کی ادائیگی کی جائے اور حکومت سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھی منظوری دے اور بورڈ کے مستقبل کے فیصلے پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :