کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کے امنگوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیے ،رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد خان شاہوانی

اتوار 4 فروری 2018 22:22

کوئٹہ۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کے امنگوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعاون ستما ہر معاز پر دینگے گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے کشمیری بھائی اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں اور ان کا جہدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی، بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہو چکا ہے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قرارداد اور کشمیری عوام کے خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے جبکہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور مظالم کا اور کشمیری عوام کی نسل کشی پر سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی شہادت اور پیلٹ گن سے نہتے کشمیری بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام انسانیت سوز مظالم پر دنیا و خصوصا اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک اور قابل مزمت ہے۔ اپنے آپ کو دنیا کی بڑی جمہوری قوت اور انسانی حقوق کی علمبردار کہلانے والی دہشت گرد ریاست بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی عرصہ دراز سے پامالی کر رہی ہیں جبکہ اپنے اندرونی مسائل اور مزہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہنے والی ریاست بھارت کا بلوچستان اور پاکستان میں دہشت گردی اور مداخلت عرصہ دراز سے کر رہی ہے۔

جسکی تازہ مثال بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر گلبھوشن یادیو کی پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری ہے ۔ہم پاکستان کے عوام اور بالخصوص بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو آج کے دن کی مناسبت سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کی جنگ میں انکے شانہ بشانہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :