چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور آصف زرداری کی سینیٹ الیکشن پر بات چیت

مسلم لیگی قائدین کے اعزاز میں بلاول ہائوس کا عشائیہ، پرتپاک خیرمقدم، راجہ پرویزاشرف، منظور وٹو، نیئر بخاری، فیصل صالح حیات بھی شریک تھے

اتوار 4 فروری 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے یہاں بلاول ہائوس میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹ الیکشن کے علاوہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں راجہ پرویزاشرف، میاں منظور وٹو، نیئر بخاری، فیصل صالح حیات اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ بلاول ہائوس آمد پر مسلم لیگی رہنمائوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔#