پیپلز پارٹی کے موچی گیٹ جلسے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، 1500اہلکار تعینات رہے

قریبی عمارتوں پر سنائپر تعینات ،آصف زرداری کے ذاتی سکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیج کو اپنے حصار میں رکھا

پیر 5 فروری 2018 19:36

پیپلز پارٹی کے موچی گیٹ جلسے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، 1500اہلکار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر موچی گیٹ میں منعقدہ جلسے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کی جانب سے موچی گیٹ جلسے کے لئے 1500اہلکاروں تعینات کیے گئے جبکہ قریبی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپر تعینات رہے ۔ کارکنوں کے داخلے کے لئے تین راستے بنائے گئے جہاں واک تھرو گیٹ نصب تھے اور کارکنوں کو جامع تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔ خواتین کے داخلے کیلئے الگ راستہ مختص کیا گیا تھا ۔جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سکیورٹی کے فرائض انکے ذاتی سکیورٹی اہلکاروں نے انجام دیئے اور اسٹیج کو اپنے حصار میں رکھا ۔