نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، امید ہے انصاف ملے گا‘جہانگیر ترین

نواز شریف کو رواں ماہ کے آخر تک سزا ہوجائے گی، ہم کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،بیان

بدھ 7 فروری 2018 21:34

نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، امید ہے انصاف ملے گا‘جہانگیر ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) راہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے امید ہے انصاف ملے گا‘ نواز شریف کو رواں ماہ کے آخر تک سزا ہوجائے گی ہم کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے بیان میں راہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف فیصلے پر دکھ ہوا ‘ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے امید ہے انصاف گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حق کی سیاست شروع کی پہلے انتخابات میں 75 ہزار ووٹ ملے‘ لودھراں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ ہماری حکومت بڑی تبدیلی لائے گی‘ ہم کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے۔ نواز شریف کو رواں ماہ کے آخر تک سزا ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :