ضلع میں عطائیوں کی خلا ف کارر وائی

اطائیوں کے اڈے سیل

جمعرات 8 فروری 2018 15:52

سرگودھا۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ضلع میںعطائیوں کیخلا ف کارر وائی کرتے ہوئے 66 اتائیوں کے اڈے سیل کر دیئے،تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میںعطائیوں کیخلاف جاری مہم کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے ضلع سرگودھا میں گزشتہ ایک ہفتہ جن 66سنٹروں کو بند کیا، ان میں سب سے زیادہ 42 ایلوپیتھی عطائی ،12 جعلی دندان ساز،آٹھ ہڈی جوڑاورچاردوسرے عطائی شامل تھے ، تحصیل سرگودھامیں 30اتائیوں کے اڈے سربمہر کئے گئے ،جن میں 18ایلوپیتھی عطائی، سات دندان ساز اور پانچ ہڈی جوڑ تھے، تحصیل سلانوالی میں 19اتائیوں کے اڈوں کو بند کیا گیا جبکہ ضلع سرگودھا کی باقی تحصیلوں کوٹمومن،شاہ پور، بلوال اور بھیرہ میں 17عطائیوں کی جعلی علاج گاہوں کو سیل کیا گیا ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایاکہ کمیشن نے صوبہ بھر میںعطائیوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے اورکمیشن کی ٹیمیں تمام اضلاع اور تحصیلوں میں مسلسل کام کرتی رہیں گی۔