صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ فرحت مشہود کی زیر نگرانی گلشن راوی میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام

جمعہ 9 فروری 2018 19:16

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ فرحت مشہود کی زیر نگرانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ محترمہ فرحت مشہود کی زیر نگرانی مون مارکیٹ گرائونڈ، گلشن راوی میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں خواتین سمیت فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مینا بازار کی اس رنگارنگ تقریب میں برائڈل ، میوزیکل اور میجیکل شو زکا بھی اہتمام کیا گیاجبکہبچوں کے لئے جھولے ، خواتین کے لئے مہندی کے سٹال کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹالزکا بھی اہتمام کیا گیا۔

مینا بازار میں بچوںنے ٹیبلو پیش کیا اور ایک ڈرامہ سٹیج کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔ مینا بازار میں آنے والوں کی دلچسپی کے لئے کو کنگ ،آرائش گل ،ڈریس ڈیزائننگ کے مقابلہ جات اور بچوںکے لیے جھولوں، میجک شو،سمیت دیگر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مختلف دلچسپ پروگرامز بھی مرتب دیئے گئے جن میں نامور فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔