ہزارہ یونیورسٹی میں تمام تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے فائنل ٹرم امتحانات اختتام پذیر ہو گئے

جمعہ 9 فروری 2018 21:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تمام تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے فائنل ٹرم امتحانات اختتام پذیر ہو گئے۔ امتحانات میں 36 سے زائد تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے 12000 سے زئد طلباء و طالبات اور سکالرز نے شرکت کی۔ یونیورسٹی میں سمسٹر بریک کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سمسٹر بریک 28 فروری 2018ء تک ہو گی۔ ہزارہ یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز یکم مارچ 2018ء سے ہو گا۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے طلباء و طالبات اور سکالرز کو مطلع کر دیا ہے کہ سمسٹر بریک کے بعد نئے اور پرانے طلباء و طالبات کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ 2018ء سے ہو گا۔