اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام "نینو میٹریل ماڈلنگ اینڈ سمولیشن" کے موضوع پر تین روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس 12فروری کو شروع ہوگی

جمعہ 9 فروری 2018 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام "نینو میٹریل ماڈلنگ اینڈ سمولیشن" کے موضوع پر تین روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس سوموار 12فروری کو شروع ہوگی۔ تینوں روز تین تین متوازی سیشن ہوں گے جس میں ملکی و غیر ملکی سائنسدان اور سکالرز نینو میٹریل کے مختلف پہلوئوں پر مقالات پیش کریں گے۔

افتتاحی سیشن کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف سائنس/ چئیرمین ،ْ شعبہ فزکس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس کے مطابق سائنس کے سکالرز جو تحقیق کی بنیاد پر معاشی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے پراجیکٹس تیار کرتے ہیںکواپنے منصوبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا اور انہیں ان سائنسی منصوبوں میں نینو میٹریل کے استعمال کے فوائدسے آگاہ کرنا کانفرنس کے مقاصد میں شامل ہیں۔یہ کانفرنس یونیورسٹی میں گذشتہ تین سال سے جاری تحقیقی سرگرمیوں کا حصہ ہی،ْ اس عرصے میں 28قومی و بین الاقوامی کانفرنسسز منعقد کی جاچکی ہیں اور 17ریسرچ جرنل شائع کی گئی ہیں۔ ۔۔۔