جی سی یومیں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے تعاون سے کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 9 فروری 2018 21:53

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے تعاون سے کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ماہرین نے طلباء کو ایکٹو لائف سٹائل اپنانے کی تلقین کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،ڈاکٹر عثمان راشد،کیپٹن ڈاکٹر کاشفہ احسان اور ڈاکٹر آفتاب احمد نے سیمینار سے خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے بعد شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی جانب سے مفت میمو گرام ٹیسٹ کے لیے موبائل یونٹ بھی لگا یا گیا۔جہاں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے اپنے ٹیسٹ کروائے۔اس موقع پر کیپٹن ڈاکٹر کاشفہ احسان کا کہنا تھا کہ اب تک کینسر کی2سو سے زائد اقسام دریافت ہو چکی ہیں۔جو ہر سال دنیا بھر میں 10لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال کینسر کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔