محکمہ زراعت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر ماش کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرے گا

ہفتہ 10 فروری 2018 20:38

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر ماش کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت ملتان ،سیاہیوال ،لودھراں،خانیوال،وہاڑی،مظفرگڑھ،لیہ،ڈیرہ غازیخان، راجنپور، بہاولپور، رحیمیارخان ،بہاولنگرروالپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال،سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،چنیوٹ،گجرات،منڈی بہائوالدین ،اوکاڑہ، اورپاکپتن کے کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

کاشتکار درخواست فارم اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔کاشتکار مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات میں فون نمبر042-99200774 ،042-99200752 اور 042-99200734پر رابطہ کر سکتے ہیں۔