عابد باکسر کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم میں عسکری ،سول خفیہ اداروں کے اہکار اور پولیس افسران شامل ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 20:41

عابد باکسر کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ) :عابد باکسر کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم میں عسکری ،سول خفیہ اداروں کے اہکار اور پولیس افسران شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے عابد باکسر کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد ایک نیا پینڈورا باکس کھلنے کا خدشہ ہے۔

عابد باکسر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ سب پولیس مقابلے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے کہنے پر کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق عابد باکسر کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم میں عسکری ،سول خفیہ اداروں کے اہکار اور پولیس افسران شامل ہوں گے۔جے آئی ٹی کا ممبران ہی عابد باکسر کو تحویل میں لیں گے تا کہ عابد باکسر کھل کر ان سے بات چیت کر سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ حکومتی شخصیات عابد باکسر کے خلاف جے آئی ٹی بننے نہیں دینا چاہتے کیونکہ انکو خدشہ ہے کہ اگر جے آئی ٹی بنائی گئی تو کچھ اہم شخصیات کے پول کھل جائیں گے۔اگر ایسا ہوا تو عابد باکسر کو پولیس مقابلے میں مارا بھی جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :