سینٹ الیکشن کے لئے ہر صوبے کے الگ ہی ریٹ ہیں ،شیخ رشید
بلوچستان میں سیٹ ایک ارب روپے جبکہ عمران خان کو خیبر پختونخو ا سے سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی،ایم کیو ایم میں چپقلش کے باعث پیپلز پارٹی سینٹ میں بازی لے جائے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ، جذبات میں آکر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفے دینے کا فیصلہ نہیں کیا تھا بلکہ مجھے امید تھی میرے بعد تحریک انصاف بھی استعفے پیش کر دے گی۔ مجھے کسی کا خوف نہیں تھا اور پنڈی میں نہ ہی کوئی ضمنی الیکشن کا ڈر تھا، انٹرویو
ہفتہ 10 فروری 2018 22:33
(جاری ہے)
عمران خان نے مجھے کہا کہ تین دن رہ گئے ہیں دفعہ کرو استعفیٰ نہ دو تب میری عقل کو بات لگی۔ پتہ نہیں آئندہ دو ماہ کے بعد ملک میں الیکشن ہوں گے یا سلیکشن بد تمیز انسان ہر صبح اداروں کو گالیاں دے رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم عدلیہ کے فیصلے ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بات کرتا ہے۔
نواز شریف اور مودی ایک انٹرنیشنل ایجنڈے پر کام کرر ہے ہیں کشمیر جا کر مودی کا نام تک نہیں لیا۔ یہ پاک فوج کو توڑنا چاہتے ہیں۔ فوج جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف کو نواز شریف بنانے میں میرا بہت بڑا رول ہے۔ میں نے سات سال جیل میں گزارے نواز شریف کے پاس پیسہ تھا۔ لوگوں کو شہرت چاہیئے میڈیا میں آکر ہم سیاست دان اپنی اوقات بھول گئے ہیں۔ دبئی سے عمران خان کو کے پی کے سے سینٹ کی سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی آفر کی ہے۔ ہر صوبے ک اسینیٹ کی سیٹ کے لئے الگ ریٹ ہے۔ بلوچستان میں ایک ارب روپے کا ریٹ چل رہا ہے سینٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی زیادہ سیٹیں حاصل کر لے گی۔ رضا ربانی نواز شریف کو سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں ضیاء الحق ہاتھ پکڑ کر لے کر آئے اور میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔ جب نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے ایک جنرل صاحب باوردی ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرتے تھے فوج نے اب تک نالائق سیاست دان کی سپورٹ کی ہے۔ اچھا نمائندہ فوج آج تک نہیں لا سکی۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیس کا فیصلہ تین مار کو آ رہا ہے۔ دیکھنا ہوگا جج صاحب ریٹائر ہوں گے یا ان کی مدت میں اضافہ ہو گا۔ نواز شریف کیس میں بچ نہیں سکتے۔ آرٹیکل62ون ایف کے تحت نواز شریف تاحیات نا اہل ہوں گے۔ گزشتہ دور حکومت میں شوکت عزیز اور شاہد خاقان عباسی ملے ہوئے تھے ایل این جی بہت بڑی کرپشن ہے۔ پیر والے دن سب کو پتہ چل جائے گا ۔ حدیبیہ پیپر ملز چوروں کی ماں اور ایل این جی کیس کی نانی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اختلافات آخر اچھا ہو گا اگر یہ حالات رہے تو تحریک انصاف کراچی میں اچھا کام کر سکتی ہے۔ مگر ابھی تک پی ٹی آئی نے کراچی میں کام نہیں کیا۔۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.