ریلوے کی بحالی ، ترقی کی منصوبہ بندی کی بنیاد خواہشات ، تصورات کی بجائے حقائق اور اعدادوشمار پر رکھی جا رہی ہے ‘خواجہ سعد رفیق
ریلوے کی نظام میں ترقی اور جدت کے لئے ہمارے دروازے تمام قومی اور بین الاقوامی اداروں کے لئے کھلے ہیں ‘وفاقی وزیر ریلویز
پیر 12 فروری 2018 20:52
(جاری ہے)
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی وزارت ،ریلوے ہیڈکوارٹرز اور سی پیک ٹیم کو سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے الگ الگ منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ تینوں سطحوں پر مستقبل کی ریلوے کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے پلاننگ کی نگرانی خود کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے چین کی طرف سے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے تعاون کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور ہمسایہ ہے تاہم ہمیں ریلوے کے پورے نظام کی بہتری کے لئے تمام آپشنز کو بروئے کار لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو قومی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان ریلوے میں بہتری اور جدت کے لئے ہمارے ساتھ چلنا چاہیں گے پاکستان ریلوے ان کے ساتھ سنجیدہ اور بامقصد بات چیت کرے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے چار سے پانچ برسوں میں بحالی اور استحکام کا تاریخ ساز سفر طے کیا ہے مگر ہم آنے والے وقتوں میں فریٹ ،ٹریفک کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی اپنا شیئر نمایاں طور پر بڑھانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں اس آپشن پر بھی غور کرنا ہے کہ کسی دوسرے کی مدد اور قرض کے بغیر ترقی اور جدت کا سفر طے کر سکیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد جاوید انور ،مشیر ریلوے انجم پرویز اور سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.