2018کے الیکشن کا چاند لودھراں سے نکل آیا، عوام نے الزامات، جھوٹ ،گالم گلوچ اور فساد کی سیاست مستردکردی،مریم اورنگزیب
نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے،لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے، نواز شریف دیگروعدوں کی تکمیل کی طرح ووٹ کے تقدس اور عدل بحالی کی تحریک کاوعدہ بھی پورا کرینگے،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 13 فروری 2018 11:40
(جاری ہے)
وزیرمملکت نے کہاکہ لودھراں کے ضمنی انتخابات کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ، عوام دیکھ رہے ہیں ،نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام نے جھوٹی اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ ووٹ صرف کارکردگی اور عوامی خدمت پر دیا جائے گا۔عوام کو معلوم ہے کہ کون قومی اداروں کو کنٹینرز پر کھڑے ہو کر گالیاں دیتا ہے اور کون اداروں کی مضبوطی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں جو وعدے کیئے تھے ان وعدوں کی تکمیل پر لودھراں کے عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا۔ووٹ کے تقدس اور عدل کی تحریک کی بحالی کا نواز شریف نے اب جو وعدہ کیا وہ بھی انشااللہ پورا کیا جائے گا۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نا اہلیت کو عوام نے اہلیت میں تبدیل کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.