لائف خیبر پختونخوا اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 13 فروری 2018 13:41

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)غیر سرکاری تنظیم لائف خیبر پختونخوااورالشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر انتظام ضلع صوابی کے یونین کونسل پنج پیر میں ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیاجس کا افتتاح لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر تلاوت شاہ اورصوبائی جنرل سیکرٹری اعجاز علی نے کیا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں مجموعی طور پر 570 مریض مفت معائنہ کیاگیا‘مریضوں کو مفت ادویات اور نظر کے چشمے فراہم کئے گئے ‘کیمپ کی نگرانی لائف خیبر پختونخواکے ڈائریکٹر شعبہ صحت وصوبائی فنانس سیکرٹری ارسلان خان جبکہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی طرف سے فیلڈ منیجر راجہ راحیل نے کی ‘ اس موقع پر لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر تلاوت شاہ نے کہاکہ لائف خیبرپختونخوا اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام بہت جلد الصحت آئی کیئر سنٹر کاآاغاز کریں گے‘انہوں نے کہاکہ لائف خیبر پختونخوا سیاست سے بالاترہوکر غریب عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔