سیئول کی کوششیں مخلصانہ اور متاثر کن ہیں، مفاہمت کو آگے بڑھانے کیلئے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے،کم جونگ ان

منگل 13 فروری 2018 14:37

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے ساتھ پائیدار مذاکرات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے،سیئول کی کوششیں مخلصانہ اور متاثر کن ہیں۔

(جاری ہے)

کورین خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے ساتھ پائیدار مذاکرات کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کی جانب سے یہ بیان اس شمالی کوریائی وفد سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جو جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیئول حکومت کے انتظامات کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ پیونگ چن میں شمالی کوریائی وفد کا استقبال ایک مخلصانہ کوشش تھی۔ کمیونسٹ کوریا کے اس وفد کی قیادت کم جونگ ان کی بہن کر رہی تھیں۔