وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ نوجوانوںکو ہنرمند بنایا،

نئے مالی سال میں مزید ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی، لیلیٰ خان

منگل 13 فروری 2018 15:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کر دی گئی، دیگر ایک لاکھ نوجوانوں کو 2018-19ء میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہنر کی تربیت کی فراہمی کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لئے ایکنک نے 6.2 ارب روپے کی 2017ء میں منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت 25-30 فیصد نشستیں خواتین، مدرسوں کے طلباء اور معذور نوجوانوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ لیلیٰ خان نے کہا کہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک انقلابی پروگرام ہے۔ ان سکیموں کا مقصد غریب نوجوانوں کو اچھے روزگار مالیاتی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :