جرمنی کیساتھ ‘ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے دونوں اہم عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ اراکین پارلیمنٹدونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘ سردار ایاز صادق جرمنی ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے‘ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے خواہشمند ہیںجرمن سفیر مارٹن کابلر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو
منگل 13 فروری 2018 16:44
(جاری ہے)
سپیکر سے فیڈرل اکیڈمی آف سکیورٹی پالیسی آف جرمنی کے سینئر افسر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور جرمنی اہم عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان عالمی امن و خوشحالی کے لئے ہمیشہ دنیا کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر جرمن سفیر مارٹن کابلر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کو اپنا دوت اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔ جرمنی ایک خوشحالی اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے۔ سینیئر جرمن افسر نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.