Live Updates

عمران خان نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

جہانگیر ترین کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی شکست کی وجوہات کا تعین کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریگی

منگل 13 فروری 2018 17:45

عمران خان نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کے تعین کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی جہانگیر ترین کریں گے جن کے صاحبزادے علی ترین ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔تحقیقاتی کمیٹی این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کا تعین کرے گی اور ایک ہفتے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی ترین تحریک انصاف کے امیدوار تھے، جنہیں مسلم لیگ کے سید اقبال شاہ نے شکست دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :