جھیکا گلی بازار میںفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،تین زخمی

منگل فروری 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) جھیکا گلی بازار میںفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے، واقعات کے مطابق منگل کی صبح جھیکاگلی بازار ایک ٹیکسی گاڑی پر توقیر نامی شخص نے اچانک فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں افتخار احمد ساکن بوہڑ گراں موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار تین افراد مہران ولدحبیب الرحمان ،محمد گلفراز اور ندیم عباسی زخمی ہوگئے ایس پی صدر افتخارالحق واقعہ کی اطلاع ملنے پر نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے پولیس ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تین ملزمان تھے جن میں رستم اور حنیف بھی شامل ہیں وجہ تنازعہ جائیداد بتایا گیا ہے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو بھی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچایا گیا واقع کے فوری بعد ایس ایچ اومری خداداد للہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :