پانچ فیصد اطالوی باشندوں کو کم عمری میں جنسی استحصال کا سامنا

پندرہ فیصد خواتین اور آٹھ فیصد مردوں نے ایسے سلوک کا مرتکب اپنے رشتہ داروں کو ٹھہریا،شماریاتی ادارہ

بدھ 14 فروری 2018 16:06

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)اٹلی میں مجموعی طور پر قریب پانچ فیصد باشندوں کو کم عمری میں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روم میں ملکی شماریاتی ادارے آئی اسٹًیٹ نے کہاکہ جنسی استحصال یا بدسلوکی کا نشانہ بننے والے ایسے افراد کی اکثریت اجنبیوں کے ہاتھوں اس طرح کے رویوں کا نشانہ بنی۔ پندرہ فیصد خواتین اور قریب آٹھ فیصد مردوں نے بتایا کہ ان سے ایسے سلوک کے مرتکب افراد ان کے رشتے دار تھے۔ متاثرہ شہریوں میں خواتین کی تعداد تقریبا سولہ لاکھ اور مردوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب تھی۔