امریکا کی شام میں انفرادی اور خطرناک کارروائی حماقت ہوگی ،روس
امریکی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ شام میں دریائیفرات کے مشرقی کنارے پر ایک نیم خود مختار ریاست قائم کررہا ہے،اس کے ساتھ ساتھ امریکا صدر بشارالاسد کو بھی اقتدار پرقائم رکھنا چاہتا ہے، ہمیں امریکیوں سے یہ بات سننے کو ملی ہے کہ وہ شام میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں،روسی وزیرخارجہ سیرگی لافرووف کی پریس کانفرنس
بدھ 14 فروری 2018 16:33
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ روس شام میں سب کے لیے قابل قبول انتقال اقتدار کے فارمولے پر کام کررہا ہے مگر امریکی طویل عرصے تک شام میں قیام کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ امریکا شام میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔
لافرووف نے کہا کہ ان کا ملک شام میں قیام امن کے لیے تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ شام میں تمام غیرملکی قوتوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی روشنی میں مل کر کام کرنا ہوگا۔ شام میں نئے دستور کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ اقوام متحدہ کشیدگی کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک شام میں کردوں کی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔ شام میں ہونے والے کسی بھی سیاسی معاہدے میں کردوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے سیاسی حقوق ملنے چاہئیں مگر ترکی کیکردوں کے حوالے سے موقف کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی وزیرخارجہ کا دورہ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیووائرل
-
راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان
-
پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال
-
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’’اوپن اے آئی‘‘نے چھ نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کروا دیا
-
رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نے جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں ڈال دئیے، قطر
-
غزہ کے باشندوں کو امداد دینے کے بجائے نکال باہر کیا جائی اسرائیلی وزیر
-
اقوام متحدہ کی اعلی عدالت آج رفح پر اسرائیلی یلغار کی سماعت کرے گی
-
کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا
-
افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 12زخمی
-
ایشیا میں اپریل میں شدید گرمی ہوئی،عالمی ماہرین
-
ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا
-
اسرائیل کیساتھ پائیدارتعلقات پرفخر، سلامتی کیلئے عزم پختہ ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.