رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ امور طلبہ اور رفاہ سٹود نٹس سوسائٹی آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے لئے ایک روزہ یوم طلبہ کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء)رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ امور طلبہ اور رفاہ سٹود نٹس سوسائٹی آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے لئے ایک روزہ یوم طلبہ کا انعقاد کیا گیا جس میں چانسلر رفاہ یونیورسٹی حسن محمد خان،ڈپٹی وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر حسن محمد خان نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ، کھیل اور تفریح کی مثبت روایات کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس وقت معاشرے میں نوجوانوں کی گمراہی کا ایک سبب تعلیمی اداروں میں کردار سازی کی کمی اور نتیجہ آور سرگرمیوں کے انعقاد کی کمی سے ہے تاہم رفاہ یونیورسٹی اس سلسلہ میں طلبہ کی تربیت اور تفریح کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رفاہ انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز ، رفاہ کالج آف ریہبلیٹیسن سائنسز اور اسلامک انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات نے فوڈ سٹال اور مقابلہ مصوری، کھیل اور دیگر مقابلہ جات میں کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ جامعہ کی سینئر منیجمنٹ کی جانب سے ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ وطالبات کو انعامات دئیے گے۔ طلبہ منتظمین نے ادارہ کی طرف سے ایسی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔۔۔۔۔