ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر کا غیر رجسٹرڈٖ میڈیکل سٹوروں کے خلاف آپریشن، تین کلینکس سیل

جمعرات 15 فروری 2018 13:36

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمن خان اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر مہتاب اختر نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے حطار روڈ اور لورہ چوک میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈٖ میڈیکل سٹور وں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین کلینکس کو سیل کردیئے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سٹورز اور ہومیو کلینکس کو نان کوالیفائیڈ پرسن کی موجوگی اور ایلوپیتھک کی پریکٹس کرنے میں مصروف ہونے پر سیل کر دیا گیا۔

دوران انسپکشن مذکورہ کلینک سے ایلوپیتھک میڈیسن اور استعمال شدہ سرنجز انفیوژن اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا جبکہ ڈینٹل کلینک اور ایک ہومیو پیتھک کلینک کو رجسٹریشن کے نوٹس جاری کئے گئے۔ ہر ی پور کے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے سینئر انسپکٹر سعید الرحمن اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر کو شاندا ر الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔