پارلیمنٹ سپریم ہے، عدلیہ کی طرف سے ایگزیکٹو کا کام ملک کیلئے اچھا شگون نہیں ہے، سیّد خورشید احمد شاہ
جمعرات 15 فروری 2018 15:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے حوالے سے ہماری بات کو ترجیح نہیں دی گئی، کاشتکار گنے کی فصل جلا رہا ہے، پنجاب میں 110 روپے میں دیا جا رہا ہے، مڈل مین 90 روپے فی من میں لے رہا ہے، حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، ہم نے چینی برآمد کرنے کی تجویز دی تھی کیونکہ 2018ء فروری تک کا سٹاک موجود تھا، اس وقت عالمی قیمتیں بہت بہتر تھیں، اب کم ہو گئی ہیں، سندھ حکومت نے لڑ جگڑ کے 160 روپے فی من قیمت رکھی ہے تاہم انہیں مڈل مین 130 روپے من دے رہا ہے، ملک بڑے بحران سے گزر رہا ہے، غیر یقینی کی صورتحال ہے، سیاسی نظام متاثر ہے، مہنگائی، بے روزگاری ہے، پٹرولیم مصنوعات 40 روپے فی لیٹر ٹیکس ہے، پی پی پی نے اڑتالیس لاکھ افراد کو مالی معاونت دی، سرکاری ملازمین کو ہم نے 125 فیصد تنخواہوں میں اضافہ دیا، ہماری دعا ہے کہ یہ ملک خوشحال ہو، ترقی ہو، صحت و تعلیم کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے، ہماری شرح خواندگی کو کوئی نہیں مانتا، اس وقت ایک لاکھ 25 ہزار فی کس قرضہ ہے، اس دوران صدر نشین نے کہا کہ یہ صدارتی بحث شروع تصور کرتے ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے، جس ملک کے ہم 70 سال اتحادی رہے جس کے کہنے پر ہم نے افغانستان میں جنگ لڑی، 35 لاکھ افغانیوں کو یہاں جگہ دی، جن کے لئے ہم لڑے وہ ہمیں ویزہ نہیں دیں گے۔
ہم امریکہ نہیں جائیں گے، دنیا بڑی ہے، ملک میں فیصلے عدلیہ کر رہی ہے، کیوں ہم نے اس راستے پر لگایا، عدلیہ کی طرف سے ایگزیکٹو کا کام ملک کے لئے اچھا شگون نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کو اہمیت دینی چاہیے کیونکہ یہ 20 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے، ہمارے دور میں گیلریاں اس لئے بھری ہوتی تھیں کیونکہ وزیراعظم یہاں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہم حکومتی عہدیدار اور ہم سب پبلک پراپرٹی ہیں، ہمارا ہر عمل ملک و قوم پر اثر انداز ہوتا ہے، ہمیں وہ پاکستان چاہیے جو بابائے قوم چاہتے تھے، اس پاکستان کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے، لیڈر کا کام قوم کو صحیح راستہ دکھانا ہوتا ہے، پاکستان ہماری چھائوں اور پہچان ہے، بھارت ہمیں دھمکی دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن بہادر فوجیوں نے سینوں کے ساتھ بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا ان کو نشان حیدر ملنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.