ایل ڈبلیو ایم سی کا محمود بوٹی پر شجر کا ری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ،پرانی ڈمپ سائٹ پارک میں تبدیل
ڈمپ سائٹ کو پارک میںتبدیل کرنے کا منصوبے پر کام شروع ،پہلے مرحلے میں تجرباتی بنیادوں پر 10,000ہزار مربع فٹ جگہ پر مشینر ی کے ساتھ کٹنگ و لیولنگ کی گئی ‘وزیر ِبلدیات منشاء اللہ بٹ
جمعرات 15 فروری 2018 16:39
(جاری ہے)
جس کے پہلے مرحلے میں تجرباتی بنیادوں پر 10,000ہزار مربع فٹ جگہ پر مشینر ی کے ساتھ کٹنگ و لیولنگ کی گئی اور پی ایچ اے اشتراک سے مختلف اقسام کی300 پودے تجرباتی بنیادوں پر لگائے گئے جن میں سے 200کے قریب پودے اس ماحول اور مخصوص جگہ کے اعتبار سے مطابقت رکھتے ہوئے اب بھی موجود ہیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے محمود بوٹی پر شجر کا ری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے،اس مرحلے میں دس ہزار کے قریب پودے لگائے جائینگے ۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر ِبلدیات ،مئیر لاہور ،ڈی جی پی ایچ اے اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت طلبہ نے شرکت کی اورپودے لگائے۔ وزیر ِبلدیات کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور رہنمائی میں ہم لاہور کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑینگے، لاہور کا شمار دنیا کے صاف ستھرے شہروں میں ہوتا ہے ،اپنی نوعیت کے اس واحد منصوبے میں ہم ایل ڈبلیو ایم سی کی بھر پور معاونت کرتے رہیں گے۔ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی مئیر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور کی صفائی میں جہاں ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات قابلِ تحسین ہے وہیں لاہور کے شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے شہر اور ملک کو صاف رکھنے میں تمام اداروں کا ساتھ دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ یہ شجر کاری مہم اپنی نوعیت کی منفرد مہم ہے اس میں 320کنال پر محیط ڈمپ سائٹ کو مرحلہ وار پارک میں تبدیل کیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.