مہران یونیورسٹی جامشورو کے سول انجینئرز کی سوسائٹی کی نئی باڈی منتخب کرلی گئی

جمعرات 15 فروری 2018 20:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سول انجینئرز کی سوسائٹی کی نئی باڈی منتخب ہو گئی نئی منتخب باڈی کے پیٹرن پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، پیٹرن چیف ڈاکٹر انیل کمار اور ٹیچر کوآرڈینیٹر علی ممتاز ہونگے جبکہ نئی باڈی کے صدر خضر حیات، جنرل سیکریٹری فرقان علی، فنانس سیکریٹری بلال جتوئی منتخب ہوئے اس کے ساتھ ایگزیکیٹو باڈی کے ممبر بھی منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں سول انجینئرز کی سوسائٹی انتہائی سرگرم کام کرتی ہے اور نئی منتخب باڈی کو بھی پورا سال تدریسی اور سماجی سرگرمیاں کر کے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ڈاکٹر انیل کمار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سول انجینئرز کی نئی باڈی توقعات پر پورا اترے گی آخر میں باڈی کے سابق عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔