خواجہ فرید یونیورسٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 15 فروری 2018 22:42

رحیم یارخان۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں ڈینگی سے متعلق یونیورسٹی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار کا انعقاد کرایا جس میں شیخ زید میڈیکل ہسپتال رحیم یار خان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر معین اختر ملک نے طلباء و طالبات کو ڈینگی بخاری کی علامات جس میں تیز بخار کا آنا، جس پر سرخ دھبوں کا بن جانا، سر اور آنکھوں میں مسلسل تکلیف ہونا اور دیگر علامات کا رونما ہونا اس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کس طرح ممکن ہے اور آنے والے وقتوں میں ڈینگی سے متعلق کن مشکلات کا طلباء و طالبات کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کے ڈین آف فیکلٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد نے مہمان خصوصی ڈاکٹر معین اختر ملک کا شکریہ بھی ادا کیا اور انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے لیکچر طلباء و طالبات کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور اس سے طلباء و طالبات کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور آنے والے وقتوں میں ڈینگی سے بچاؤ بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ساجد رفیق، منیجر ہیلتھ ڈاکٹر ثناء سعدیہ ا ور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :