ایل آرایچ میں خواتین میں دل کی بیماریوں سے متعلق سیمینارکاانعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 12:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے Preventive Cardiology Sactionکے زیراہتمام خواتین میں دل کی بیماریوں سے متعلق ایک روزہ سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق سیمینارمیںا یل آرایچ کے سینئرڈاکٹروں نے شرکت کی اورخواتین میں بڑھتی ہوئی دل کی بیماریوں سے متعلق مفیدمعلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

انچارج کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسرعدنان گل نے اس موقع پرکہاکہ دنیا میں دل کے امراض خواتین میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، ہرتین میں سے ایک موت کی وجہ سے دل کے امراض ہوتے ہیں یہ کہ خواتین کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنتاجارہاہے۔ خواتین میں دل کی بیماریوں کی شرح بریسٹ کینسرسے بھی زیادہ ہے۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ایل آرایچ کے میڈیکل ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرمختیارزمان نے کہاکہ تقربیاً80فیصد دل کی بیماریوں کوروکناممکن ہے اوراس سے بچاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کواپنے طرززندگی پرنظرثانی کرنی چاہئے۔