لازمی اور عام تعلیم کے لئے جنوبی ایشیا میں ایک لاکھ 96 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی ضرورت ہے‘افتخار علی ملک
تربیت یافتہ اساتذہ کی قلت خطہ کے زیادہ ممالک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘نائب صدر سارک چیمبر
جمعہ 16 فروری 2018 19:02
(جاری ہے)
سارک چیمبر پنجاب یونیورسٹی سے انتظامی اور تعلیمی مہارت میں معاونت حاصل کرے گا۔
نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے بتایا کہ قابل، اہل اور تربیت یافتہ اساتذہ کی قلت خطہ کے زیادہ ممالک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایک طرف، قابل، اور تربیت یافتہ اساتذہ کی بھرتی بڑا چیلنج ہے تو دوسری طرف بھرتی شدہ اساتذہ کی منصفانہ تقرری اور تعیناتی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ لازمی اور عام تعلیم کے لئے جنوبی ایشیا میں ایک لاکھ 96 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک تعلیمی کمیٹی کے نیپال میں حال ہی میں منعقدہ تعلیمی ونگ کے ایک خصوصی اجلاس میں عام تعلیمی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ خطہ میں گریجویٹس کو معیاری تعلیم اور عملی تربیت کے ذریعہ قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنانے اور شراکت داری کے فروغ کیلئے کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ افتخار ملک نے بتایا کہ اس منظوری کے بعد انہوں نے وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈ اکٹرمحمد زکریا ذاکرکے ساتھ پاکستان میں صنفی مساوات اور بالغان کی تعلیم کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے خواتین کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور تعلیم نسواں کی سطح کو بلند کرنے میں پنجاب یونیورسٹی کے اہم کردار کی تعریف کی اور کہا کہ وائس چانسلر نے مرد اور خواتین کی شرح خواندگی کے حوالے سے بتایا کہ کہ 15 سال اور اس سے زیادہ میں یہ شرح بالترتیب 74 فیصد اور 52 فی صد ہے۔ افغانستان اور پاکستان میں بالغ آبادی کی شرح خواندگی میں بہت زیادہ صنفی فرق ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے لئے بالترتیب 0.46 اور 0.63 جی پی آئی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سارک میں عمومی جبکہ ان ممالک میں خاص طور پر خواتین کی خواندگی کی سطح کو بڑھانے کے لئے بھرپورکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں یہ بھی بطور خاص نوٹ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی برصغیر میں اعلیٰ تعلیم کا سب سے قدیم ادارہ ہے جو 1882 سے معیاری تعلیم کا ہدف حاصل کر رہا ہے، اس میں جدید سائنسی بنیادوں پر بین الاقوامی سطح پر تحقیق کے فروغ، اساتذہ کی مجموعی کارکردگی کے علاوہ میرٹ کے نفاذ اور تمام مضامین میں شفافیت، نگرانی، تمام فیکلٹیز میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ پر مبنی نصاب کی تیاری کا بہترین پروگرام متعارف کریا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبر ممالک کے شرکاء کا خیال تھا کہ پنجاب یونیورسٹی ان ممالک میں عام تعلیم کے ایجنڈا کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی شعبہ جات میں سیکھنے کے عمل کیبہتری، مہارتوں کا فروغ اور ترقی، اہلیتوں کی باہمی شناخت، طلبہ اور اساتذہ کی نقل و حرکت اور اوپن و فاصلاتی تعلیم کے متبادل طریقوں کا فروغ شامل ہیں۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک چیمبر کی تجویز کردہ یونیورسٹی میں سارک کے تمام ممبر ممالک سے طلبہ کو داخلہ ملے گا اور اس کی ڈگری تمام آٹھوں ممبر ممالک تسلیم کی جائے گی، اعلیٰ معیار کی فیکلٹی کو توجہ کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں اور معاوضہ کے پیکجز سے رہنمائی لی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.