گندے پانی کے جوہڑ سے ایک سالہ نامعلوم بچی کی لاش برآمد

جمعہ 16 فروری 2018 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) گرین ٹائون کے علاقہ سے گندے پانی کے جوہڑ سے ایک سالہ نامعلوم بچی کی لاش برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شیراز ٹائون میں راہگیروں نے گندے پانی کے جوہڑ میں لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی ٹیموں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا ۔ نا معلوم بچی کی عمر ایک سال کے قریب ہے ۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :