پاک فوج کی ملتان کور کی جانب سے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک دن ‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد ،،

ملتان کے اعلی تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلبائ وطالبات نے تقریب میں شرکت کی

جمعہ 16 فروری 2018 23:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پاک فوج کی ملتان کور کی جانب سے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک دن ‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میںملتان کے اعلی تعلیمی اداروں کے 500 سے زائد طلبائ و اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے اہتمام کا مقصد نوجوان طلبا ئ کے لیے عسکری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس دوران طلبائ نے جنگی حالات میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروںو سازوسامان کا معائنہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیںاور پاک فوج کے تربیتی معیاراور حربی طریقوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کی طر ف سے آئندہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :