عمران خان نے شدید سیاسی دباؤ کم کرنے کیلئے تیسری شادی کواب ظاہرکیا
نکاح رجسٹرڈ پرشادی کی تاریخ گزشتہ روزدرج کی گئی،عمران خان کی شادی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے یکم جنوری کوہوچکی تھی،سیاسی دباؤکم کرنےاورمایوسی کاشکارپارٹی کارکنان کی توجہ ہٹانےکیلئے شادی کواب ظاہرکیا۔تجزیاتی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 15:16
(جاری ہے)
تاہم اب عمران خان کے سب سے بڑے سیاسی حریف سابق وزیراعظم نوازشریف کی مقبولیت میں مزید اضافہ جبکہ عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن کمی آرہی ہے ۔
نوازشریف نے مجھے کیوں نکالا سے لیکر تحریک عدل جس انداز میں شروع کی اور پھر منظم اور فعال انداز میں جس طرح زبردست عوامی جلسے کیے ۔اس سے مسلم لیگ ن کی آئندہ عام انتخابات کیلئے جہاں بہترین انتخابی حکمت عملی ظاہر ہورہی ہے وہاں ن لیگ کوآئندہ الیکشن میں بھرپورکامیابی ملنے کابھی امکان ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی جماعت حکومت میں بھی ہے اور نوازشریف اس کے باوجود اپوزیشن کی طرح جلسے بھی کررہے ہیں۔نوازشریف کاسپریم کورٹ میں نااہلی کے بعد اپنی جماعت کومنظم وفعال بنانے سے لیکر عوام کے پاس جانے سے ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ گئی ہے۔نوازشریف جلسے جلوسوں میں اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کونہ صرف عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں بلکہ سیاسی مخالفین عمران خان اور آصف زرداری کی صوبائی حکومتوں کی بیڈگورننس اور بری کارکردگی کابھی کھل کرتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔جس کامسلم لیگ ن کولاہور،چکوال ، لودھراں سمیت متعدد ضمنی انتخابات میں بھرپورفائدہ پہنچااور ن لیگ اپنی بہترین سیاسی حکمت عملی کے باعث ضمنی انتخابات جیت رہی ہے۔اس کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،پیپلزپارٹی ،عوامی تحریک اور تمام حزب اختلاف کی جماعتیں جنہوں نے سانحہ ماڈل کے حق میں مال روڈ پربھرپور احتجاج کرنے کادعویٰ کیالیکن بری طرح فلاپ شوکیا۔اسی موقع پرعمران خان نے اپنے قریبی سیاسی دوست شیخ رشید کی باتوں میں آکرپارلیمنٹ پر”لعنت “بھیج کراپنے پاؤں پرخود کلہاڑی مار دی جس سے عمران خان کی سیاسی شہرت کونقصان پہنچنا شروع ہوگیا۔اس کے بعد پھر عمران خان کی خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی،بلین ٹری منصوبہ ،سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پرشدید تنقید کانشانہ بنایاجانے لگا۔تاہم لودھراں الیکشن نے تحریک انصاف کی آئندہ الیکشن کی جیت پرسوالیہ نشان لگادیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی آج کل شدید سیاسی دباؤ شکار تھے اورپی ٹی آئی کی مقبولیت بھی دن بدن کم ہورہی تھی۔اسی وجہ سے عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کوظاہر کردیاہے تاکہ عوام اور پارٹی کارکنان جوکہ مایوسی کاشکار ہیں ان کی توجہ سیاسی کٹھن صورتحال سے ہٹائی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی پہلے ہوچکی تھی۔نکاح رجسٹرڈ پرشادی کی تاریخ گزشتہ روز درج کی گئی ،جبکہ عمران خان کی شادی ان کی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے یکم جنوری کوہوچکی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.