سندھ صوبے میں شجرکاری مہم جاری ہے اور ضلع خیرپور میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرخیرپور
پیر 19 فروری 2018 16:50
(جاری ہے)
ڈی سی خیرپور نے ضلع کے آٹھوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پولیس، صحت، روینیو، جیل خانہ جات، رینجرز، میونسپل، آبپاشی، روڈز، میڈیکل ، انجینئرنگ کالج، یونیورسٹیز، کیڈٹ کالج سمیت تمام اداروں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شجرکاری مہم کے سلسلے میں اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں انہوں نے کہا کہ ایک پودا لگانا ثواب جاریہ ہے اور عین عبادت ہے ۔
ڈی سی خیرپور نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ تمام محکموں کو پودے فراہم کرنے کے بعد ان کی نگرانی کرتے ہوئے رپورٹ فراہم کریں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ جنگلات مقصود میمن نے اجلاس کو بتایا کہ فقیر آباد، کوٹ ڈیجی اور کوٹ بنگلو میں 20 ہزار پودے فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ تمام محکموں کو ان کی ضرورت کے مطابق پودے فراہم کیے جائیں گے ۔ ادھر دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خیرپور جاوید علی جاگیرانی نے تعلقہ نارا میں شجرکاری مہم اور مفت آئی کیمپ کا افتتاح کیا جبکہ ہائر سیکنڈری اسکول چونڈکو کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اسکول کے طلباء و طالبات سے تعلیمی معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.